پاکستانی باکسر بلاول نے عالمی ملٹری باکسنگ میں برانز میڈل حاصل کرلیا

September 26, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی باکسر بلاول ضیاء شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی ملٹری باکسنگ چیمپئن شپ میں برانز میڈل حاصل کرلیا۔ روس کے شہر ماسکو میں ہونے والی چیمپئن شپ کے81کلوگرام کے سیمی فائنل میں روسی باکسر ریڈزابوو نے بلاول ضیاء کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی۔ ورلڈ ملٹری باکسنگ چیمپئن شپ نے بلاول ضیاء نے کانسی کا تمغہ جیت کر ملکی تاریخ رقم کی ہے۔