پشاور، رشتے سے انکار پر پولیو ورکرز پر فائرنگ، دونوں زخمی، ملزم گرفتار

September 26, 2021

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور میں پولیو کی ڈیوٹی کیلئے جانے والی ماموں زاد بہن اور خالہ زادبھائی پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا، ملزم نے رشتے سے انکار پر اپنی ماموں زادبہن اور خالہ زاد بھائی پر فائرنگ کی تھی جسے گرفتارکرلیا گیا، دونوں لڑکا لڑکی پولیو ورکرز ہیں جو ڈیوٹی پر جاتے ہوئے فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔ مدعی مجروح سہیل خان نے تھانہ ناصر باغ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ وہ پولیو اہلکار مسماۃ (ف) دختر نذیر محمد کیساتھ پولیو ڈیوٹی کیلئے جا رہے تھے کہ ناصر باغ روڈ بالمقابل خالد آباد راستہ کے قریب اسکے خالہ زاد ملزم عادل ولد نورمحمد نے ان پر فائرنگ کی جس سے دونوں پولیو اہلکار زخمی ہو گئے ۔ناصر باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عادل کو گرفتار کر لیا جسکے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔