سندھ پولیس کے 40 کیسز ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہیں، ایف آئی اے

September 26, 2021

کراچی (اسد ابن حسن) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے سندھ پولیس کے روانہ کردہ 40کیسزکو ایف آئی اے کے دائرہ اختیارسے باہرقراردے دیا۔ کراچی پولیس سے منی لانڈرنگ تحقیقات کے لئے 66کیسز ایف آئی اے کو موصول ہوئے تھے۔ مختلف تھانوں سے متعلق 26کیسز پراینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کے بعد 40 کیسز کو غیر متعلقہ قرار دے کر کراچی پولیس کو واپس روانہ کر دئیے گئے۔ 26 کیسز میں منی لانڈرنگ کی باقاعدہ انکوائری ایف آئی اے کے مختلف سرکلز کے سپرد کردی گئی ہے۔