ٹبہ سلطان، جعلی پیر نے علاج کے بہانے ذہنی معذور خاتون کو آگ لگا دی

September 26, 2021

میلسی ،ٹبہ سلطان پور(نامہ نگاران) ٹبہ سلطان پور کے نواحی علاقہ چک نمبر183ڈبلیو بی میں مبینہ طور پر جن نکالتے ہوئے جعلی پیر نے35 سالہ ذہنی معذورخاتون کو آگ لگادی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی۔ جعلی پیر سید معصوم امام کے خلاف پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا ۔ متاثرہ خاتون ابتدائی طبی امداد کے بعد برن یونٹ ملتان منتقل۔