عمر شریف کیلئے ایئر ایمبولینس آج پہنچ جائیگی

September 26, 2021

لاہور(جنگ نیوز) پاکستان کے نامور اداکار عمر شریف کیلئے ایئر ایمبولینس آج پہنچ جائیگی،ایئر ایمبولینس کو واپسی کے سفر کے لیے جناح ٹرمینل رن وے اور ٹارمک پر ری فیولنگ کروائی جائے گی۔ عمر شریف کو سٹیڈیم روڈ پر واقع نجی ہسپتال سے صبح 4:30 پر کراچی ایئر پورٹ پہنچایا جائے گا۔ میڈیکل ایئر کرافٹ صبح 5:30بجے واشنگٹن امریکا کے لیے ٹیک آف کرے گی۔ ایئر ایمبولینس پرواز کا پہلا اسٹے نیو ریمبرنگ جرمنی پر ہوگا، اس دوران ایئر ایمبولینس تبدیل کی جائے گی۔ اگلے مرحلے میں ایئر ایمبولینس کو آئس لینڈ سے ری فیولنگ ہوگی۔ آخری مرحلے میں گوس بے کینیڈا میں 2 گھنٹے کا اسٹے کرتے ہوئے ایئر ایمبولینس امریکا پہنچے گی۔