اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروروں کے خلاف پولیس کارروائیاں جاری

September 26, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب میں امن و امان قائم رکھنے اور جرائم کی شرح میں کمی کے لیے اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروروں کے خلاف مہم بھر پور طریقے سے جاری ہے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان کے حکم پر جاری 15 روزہ مہم میں اب تک جنوبی پنجاب کی تینوں پولیس رینج ملتان،بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں مہم کے پہلے سات روز میں 1058 اشتہاری ملزمان اور 589 عدالتی مفرور گرفتار کئے جا چکے ہیں اس مہم کے دوران اے کیٹیگری کے 77 اور بی کیٹیگری کے 981 ملزمان جبکہ اے کیٹیگری کے 19 اور بی کیٹیگری کے 570عدالتی مفرور گرفتار ہو چکے ہیں جنوبی پنجاب میں بڑی تعداد میں گرفتاریوں سے جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس مہم میں مزید تیزی لائیں اور جرائم پیشہ اشتہاریوں کو قانون کی گرفت میں لا کر شہریوں کے احساس تحفظ کو تقویت دیں۔