سرکاری عملہ سے بدتمیزی کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج

September 26, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر جلالپور نے پولیس کو استغاثہ پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ دوران چیکنگ شمالی بازارقصبہ جلالپور دیگر ملازمین کے ہمراہ موجود تھا کہ ملزم چودھری عبدالجبار کی دکان کھلی ہوئی تھی جہاں لوگوں کا کافی ہجوم جمع تھا، منع کیاگیاتوملزم طیش میں آگئے جس نے عملہ کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے گالم گلوچ شروع کردی اور قینچی کے وار کیے، اسی دوران گن مین سہیل احمد کا بٹواجس میں نقدی13ہزار موجود تھا نیچے گرگیا،ملزم اسے اٹھاکر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہو افرار ہو گیا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔