بیوٹیفکیشن کے کام کا آغاز کیا جائے ،کمشنر

September 26, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نےکہا ہے کہ چاروں اضلاع میں خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام کے چوتھے ہفتےمیں بیوٹیفکیشن کے کام کا آغاز کیا جائے ،تاریخی مقامات،شاہراؤں اور کینال ویوز کو دیدہ زیب بنایا جائے۔یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنرز، انتظامی افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔