محلہ باغ ویڑہ میں واقع گھر میں آگ لگ گئی،سامان جل گیا

September 26, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے محلہ باغ ویڑہ کا رہائشی محمد عرفان کے گھرکی بالائی منزل پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی سامان کو اپنی لپیٹ لیکر خاکستر کردیا،واقعے کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے اور ریسکیوفائرفائٹر نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا،متاثرہ مالک عرفان کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جس میں بالائی منزل میں موجود ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ میں تبدیل ہوگیا۔