تاجرسےلوٹ مار اور تشدد کرنیوالے ملزمان کو گرفتار کیا جائے، انجمن تاجران

September 26, 2021

ملتان( سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران معصوم شاہ روڈ کے صدر جہانزیب مغل ،جنرل سیکرٹری سمیرمرزا،ذیشان قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ہمارے تاجر فیضان قریشی کی ڈرنک کارنر شاپ پر رات 11بجے مسلح افراد شاپ سے سامان خرید نےاورپیسے مانگنے پر ہوائی فائرنگ میں 9فائر کئے اورہمارے تاجر کو تشدد کا نشانہ بنایا ، تھانہ نیو ملتان پولیس کو درخواستیں دینے کے باوجود ابھی تک ایف آئی آر درج کی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب، سی پی او ملتان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔