پیشی پرآنے والے شہری پر تشدد تین افرادکے خلاف مقدمہ درج

September 26, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) چہلیک پولیس کو محمد احمد نے بتایا کہ گزشتہ روز مقدمہ ہذاکے سلسلہ میں پیشی پر ضلع کچہری آیا جہاں پہلے سے ملزمان عادل،فرخ اورعامر موجود تھے جو مجھ پر حملہ آورہوئے،چھری کے وارکیئے جس میں بچ گیامگرملزمان نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرارہوگئے،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔