پنجاب میں مزید 86 نئے کالج بنائیں گے: عثمان بزدار

September 26, 2021

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں مزید 86 نئے کالجز قائم کیئے جائیں گے۔

صوبۂ پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے ملاقات کی ہے۔

لاہور میں ہونے والی ملاقات میں صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ہائر ا یجوکیشن سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گفتگو میں کہا کہ پنجاب کی جامعات میں چپ ڈیزائننگ ٹولز پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنائی جا رہی ہے، پنجاب میں 75 نئے کالجز بنائے گئے ہیں۔