وزیرِاعلیٰ بلوچستان پسنی کے آرٹسٹ کے منفرد آرٹ سے متاثر

September 26, 2021

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ساحل سمندر پر ریت سے خاکہ بنانے والے پاکستانی آرٹسٹ کے منفرد اندازِ آرٹ سے متاثر ہوگئے۔

بلوچستان کے شہر پسنی سے تعلق رکھنے والے ایک پاکستانی فنکار نے ساحل سمندر پر دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کا ریت سے خاکہ بنایا ہے جس کی دبئی میں ہونے والے ایکسپو میں نمائش کی جانی تھی جوکہ اس سال کے آخر میں دبئی میںمنعقد ہونا تھا۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم کے ریت سے بنائے گئے اس خاکے کو پاکستان میں ساحل سمندر پر بنائے گئے خاکوں میں سب سے بڑا خاکہ قرار دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آرٹسٹ زبیر مختار، بہار علی گوہر اور حسین زیب نے ایکسپو 2020 کی تشہیر کے لیے اس خاکے کو بنایا، یہ خاکہ پسنی کے ساحل پر3, 534 مربع فٹ رقبے پر محیط ہے۔