ڈاکٹرز کی ترجیح ادویات کی فروخت یا مریض کی صحت؟ صدر مملکت کا سوال

September 26, 2021

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ایک مریض کو اتنی ساری دوائیں تجویز کیے جانے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت نے ایک پیغام میں استفسار کیا کہ ڈاکٹرز کی ترجیح کیا ہے؟ کیا دواؤں کی فروخت یا مریض کی صحت ہے؟

ڈاکٹر عارف علوی نے دواؤں کی غیر ضروری فروخت کا نوٹس لے لیا۔

انہوں نے ادویات کی غیر ضروری فروخت کے خلاف 21 اکتوبر تک پلان طلب کرلیا ہے۔

ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد علی خان نے بتایا کہ صدر مملکت نے اپنی ہدایات کے ساتھ ایک ایسا نسخہ بھی شیئر کیا ہے۔

ڈاکٹر شہزاد علی خان نے کہا کہ صدر مملکت نے جو نسخہ شیئر کیا ہے اس میں 21 دوائيں لکھی گئی تھیں۔

ڈریپ حکام بھی مانتے ہیں کہ ایک ہی نسخے میں 25 سے 30 دوائيں لکھ دی جاتی ہیں۔