عمران خان نے 37 سال پرانی ورزش کرنے کی تصویر شیئر کردی

September 26, 2021

وزیر اعظم عمران خان نے سڈنی کے کلب میں ورزش کرنے کی اپنی 37 سال پرانی تصویر شیئر کردی۔

عمران خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پرانی تصویر شیئر کی جس میں انہیں ایکسر سائز کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


اپنی تصویر کے کیپش میں عمران خان نے لکھا تھا کہ یہ تصویر آسٹریلیا کے تجارتی شہر سڈنی میں ایک جمنازیم سٹی ہائیڈ پارک کلب کی ہے۔

عمران خان نے اپنی پوسٹ میں تصویر کے ساتھ اس کی تاریخ بھی بتائی جو کہ 22 اکتوبر 1984 ہے۔