شہباز شریف آج پھر شوبازیاں کرتے پائے گئے، شہباز گل

September 26, 2021

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ شہباز شریف آج ایک بار پھر شوبازیاں کرتے پائے گئے ہیں۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں شہباز گل نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف آج ایک بار پھر شوبازیاں کرتے پائے گئے، میں کہتا ہوں کہ آپ قوم کو شوبازیوں سے مزید دھوکا نہیں دے سکیں گے۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ اصل مسئلہ ’ن‘ میم اور ’ش‘ کا ہے، ایک طرف گالیاں، دوسری طرف پاؤں پڑنے کا طریقہ بہت پرانا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو یہ قوم اور عمران خان کبھی بھی این آر او نہیں دیں گے۔