الیکشن کمیشن کو ووٹنگ مشین کی زیادہ سمجھ نہیں، فواد چودھری

September 27, 2021

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں پر الیکشن کمیشن کی سمجھ زیادہ نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی سے بات چیت کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں براہ راست وزیر اعظم کے خلاف بیان دیا، اس مہینے تین مختلف تنظیموں کے انتخابات الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات نہ کرانا پی ٹی آئی حکومت کی سب سے بڑی ناکامی ہے، شہباز شریف دور کے بلدیاتی اداروں کی بحالی تکنیکی طور پر ممکن نہیں۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ تحفے دینے والے عرب حکمراں مناسب نہیں سمجھتے کہ ان کے نام ظاہر کیے جائیں۔