انگلینڈ کا فیصلہ شرمناک، کیویز کی جانب سے منسوخی پر افسوس ہوا، ہیزمین

September 27, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر مائیک ہیز مین کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ ہونا بہت افسوسناک ہے۔ انگلش کھلاڑیوں سے پوچھے بغیر انگلینڈ نے پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا جو سراسر غلط ہے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کے ساتھ سکیورٹی تھریٹ کی معلومات شیئر نہیں کیں۔جیو نیوز کو انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہانگلینڈ میں جب کورونا عروج پر تھا تو پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر دورہ کیا لیکن انگلینڈ نے دورہ منسوخ کرکے ایک شرمناک فیصلہ کیا۔ آئی سی سی کو ان معاملات کو دیکھنا چاہیے کیونکہ انگلینڈ جوبھی کر رہا ہے وہ ناقابل قبول ہے۔ میں نے کورونا کے بہانے انگلینڈ کو جنوبی افریقا کا دورہ منسوخ کرتے ہوئے دیکھا جبکہکوئی ایک کھلاڑی بھی کورونا مثبت نہیں ہوا ۔ حال ہی میں جب جنوبی افریقا نے پاکستان کا دورہ کیا ،کھلاڑیوںنےکہا کہ انہیں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں۔ مجھے پاکستان میں خطرہ محسوس ہوتا تو میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کمنٹری کرنے کے لیے نہ آتا۔ اس مشکل موقع میں پاکستان کرکٹ کے ساتھ کھڑا ہوں۔