بیچ ریسلنگ، انعام بٹ سیمی فائنل میں نہ پہنچ سکے، دانستہ باہر کرنیکا الزام

September 27, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) رومانیہ میں ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد انعام مسلسل تیسرے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے کا خواب پورا نہیں کرسکے۔ آذر بائی جان کےابراہیم یوسوبو پوائنٹس کی بنیاد پر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے یوکرائن کےاولیکسی یاکووچک کو ہرایا اورانعام کو ایونٹ سے باہر کردیا۔ اتوار کو یونانی ریسلریونان کے میچلی کے خلاف واک اوور حاصل کرنے سے ان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہوگئے تھے۔ پاکستانی ریسلرز نے اس میچ کو فکس قرار دیا اور منتظمین سے انکوائری کی تحریری درخواست کی ہے۔ رومانیہ کے تیسرے ایونٹ میں انعام نے اپنے ابتدائی میچ میں آذر بائی جان کےابراہیم یوسوبو کو شکست دی۔ یونان سے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انعام نے کہا کہ ریفری اور جیوری کے فیصلے پر اعتراض کیا ہے ، امید ہے کہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات کے سدباب کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔