قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی ٹیموں کو مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

September 27, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی سی بی نے قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کی ٹیموں کو مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ بعض ٹیموں کو بہت مضبوط اور بعض کی غیر متوازن سلیکشن کے بعد آنے والی شکایات کے بعد کیا گیا ہے۔نیشنل ٹی ٹونٹی میں شریک ٹیموں کے لیے لون ونڈو کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے جن کھلاڑیوں نے اب تک ٹورنامنٹ میں کوئی میچ نہیں کھیلا وہ لون ونڈو کے مطابق دوسرے اسکواڈ میں جا سکتے ہیں۔لون ونڈو کا یہ آپشن صرف نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے لیے قابل عمل ہوگا۔