لوئس ہملٹن نے گراں پری ٹائٹلز کی سنچری مکمل کرلی

September 27, 2021

سوچی (جنگ نیوز) لیوس ہملٹن نے روسی گراں پری موٹر ریس جیت لی۔ اس فتح کے ساتھ گراں پری ٹائٹلز کی سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے ڈرائیور بن گئے ہیں۔ سات بار کےعالمی چیمپئن برطانوی ہملٹن اب عالمی سرکٹ میں اپنے قریب ترین حریف میکس ورسٹاپن پر دو پوائنٹس کی برتری لیے ہوئے ہیں۔