انڈسٹریل ہیمپ کاشت منصوبہ، شبلی فراز جمعرات کو افتتاح کرینگے

September 27, 2021

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے تحت ملک میں پہلے انڈسٹریل ہیمپ (بھنگ)کی کاشت کےمنصوبے کا افتتاح 30ستمبر(جمعرات) کوکیا جائے گا ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سنیٹر سید شبلی فراز اس منصوبے کا افتتاح کرینگے ، پی سی ایس آئی آر حکام کے مطابق اس کے کامیاب تجربے سے پاکستان پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر مستقبل میں بہت زیادہ فارن ایکسچینج کما سکتا ہے ،وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی ریسرچ آرگنائزیشن پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) یہ منصوبہ پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کے ساتھ مل کر مکمل کریگی، اس منصوبے کو پی سی ایس آئی آر کا لیڈ پراجیکٹ کہا جا رہا ہے ، انڈسٹریل ہیمپ کی کاشت روات کے گرین ہائوس میں ابتدائی طور پر پانچ ایکڑ اراضی پر کاشت کی جائیگی،بھنگ کی کاشت کا نارمل سیزن ختم ہو چکا ہے اسی لئے اس کی ان ڈور کاشت کی جا رہی ہے ، پی سی ایس آئی آر حکام کے مطابق ان ڈور کسی بھی موسم میں اس کی کاشت کی جاسکتی ہے، ابتدائی طور پر جو تجربہ کیا جا رہا ہے ،اس میں فصل کی فارمنگ کنڈیشن کو جدید ٹیکنالوجی پر دیکھا جائے گا کہ یہ کتنے مہینوں میں تیار ہو گی ، عام طور پر تین ماہ میں اس کی فصل تیار ہو تی ہے ،میڈیکل پوائنٹ آف ویو سےاس کے اندرکتنا سی پی ڈی بن رہا ہے ، ہرقدم پر اس پر نظر رکھی جائے گی ، پی سی ایس آئی آر ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مدد سے اس کی بڑھوتری کو دیکھےگا ، اس چیز کو اسیس کرے گا جس سے فیوچر میں میڈیسن بن سکتی ہیں،پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی اس کی فارمنگ کرے گی کیونکہ انہیں گرین ہائوس کا تجربہ بھی ہے۔