گاڑی پولیس وین سے ٹکرا گئی ڈارائیور زخمی، ٹریفک اہلکار محفوظ رہے

September 27, 2021

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)تھانہ کھنہ کے علا قے اسلام آباد ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثہ میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔ گاڑی نے ضیا مسجد کے قریب اسلام آباد ایکسپریس وے پر کھڑی پولیس وین کو ہٹ کیا۔ گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا ۔ تاہم اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار محفوظ رہے ۔ زخمی کو ریسکیو 1122نے طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کردیا ۔