انتظامی لاپرواہی،ڈینگی کے 1126کیسز پنجاب میں رجسٹرڈ ہوچکے

September 27, 2021

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) انتظامی لاپرواہی و عدم دلچسپی کے باعث آف سیزن کے قریب اچانک ڈینگی نے سر اٹھا لیا ہے۔ ڈینگی کے اب تک 1126کیسز پنجاب میں رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جس میں سے150راولپنڈی اور927لاہور میں رپورٹ ہوچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ برس دیہی علاقوں میں ڈینگی بے قابو ہوا تھا۔جبکہ اب تک شہری علاقوں میں سے مریض سامنے آرہے ہیں۔اور نظر آرہا ہے کہ کورونا اور پولیو کے باعث انسداد ڈینگی کا کام مقررہ شیڈول کے مطابق نہیں کیا گیا۔جس کے باعث آف ہوتے سیزن میں ڈینگی نے سر اٹھا لیا ہے۔جو اس بات کا پیش خیمہ ہے کہ ڈینگی کے آئندہ سیزن مشکل ہوں گے۔25ستمبر تک راولپنڈی کینٹونمنٹ بورڈ میں 38کنفرم مریض تھے جن میں سے30صرف گزشتہ ایک ہفتہ میں آئے۔پوٹھوہار ٹائون میں19اور 12 گزشتہ ایک ہفتہ میں ہوئے۔راول ٹائون تیرہ، چکلالہ کینٹ میں پانچ تھے ۔ٹیکسلا میں تین،کہوٹہ میں دو اور گوجرخان میں ایک مریض تھا۔ ڈیش بورڈ پر اسی طرح شہروں میں لاہور میں25ستمبر تک915کیسسز تھے اوراس سے گزشتہ ایک ہفتہ میں431کنفرم کیس رپورٹ ہوئے۔اسلام آباد میں183،راولپنڈی میں81،چکوال میں4،اٹک میں 3جبکہ جہلم میں25سمتبر تک کوئی کیس نہیں تھا۔جبکہ گزشتہ روزجاری ہونے والے سرکاری ہینڈ کے مطابقضلع راولپنڈی میں یکم جنوری سے اب تک 74 کنفرم مریض رپورٹ ہو ئے ہیں جن میں سے 37ہسپتالوں میں زیر علاج جبکہ باقی مر یض کا میاب علاج معالجے کے بعد مکمل صحت یابی کے ساتھ گھروں کا جا چکے ہیں۔گز شتہ چو بیس گھنٹوں میں راولپنڈی میں کل 9کنفرم مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے4 کا تعلق راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ ، 2 کا تعلق چکلالہ،2کا تعلق راول ٹائون،1 پو ٹھو ہار ٹائون سے ہے۔