موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، نوجوان قتل

September 27, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ صدربیرونی کے علاقہ میں فائرنگ کرکے نوجوان کوقتل کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق اتوارکی رات کوہالہ گرڈسٹیشن چکری کے قریب موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے حیدرعلی کوموت کے گھاٹ اتاردیا جس کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال منتقل کردی گئی ۔