سابق فاٹا میں پائی جانیوالی جنگلی حیات کا سروےکروانے پر غور

September 27, 2021

اسلام آباد (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگارسے) محکمہ زوالوجیکل سروے آف پاکستان کے تحت سابق فاٹا کے اضلاع میں پائی جانے والی جنگلی حیات کا سروےکروانے پر غور جاری ہے، اس سلسلے میں حتمی فیصلہ30ستمبر کو زوالوجیکل سروے آف پاکستان کے تحت ہونے والی میٹنگ میں کیا جائے گا،یہ سروے پچاس روز تک مسلسل جاری رہیگا جو سابق فاٹا کے تمام اضلاع میں کیا جائے گا، پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری کے لوگ بھی اس ٹیم میں شامل ہونگے ،زوالوجیکل سروے آف پاکستان کے حکام کے مطابق ٹیمیں سابق فاٹا کے تمام ایریاز میں جائیں گی ، انہیں تمام اداروں کا تعاون حاصل ہو گا، ٹیمیں تمام اقسام کے پرندوں اور جنگلی جانوروں کی فہرستیں تیار کریں گی ، اس سرے سے پتہ چل جائیگا کہ ان علاقوں میں کون کون سے پرندے یا پھر جنگلی جانور پائے جاتے ہیں ۔