چیئرمین قائمہ کمیٹی قانون و انصاف ریاض فتیانہ سے ٹی این ایف جے کے وفد کی ملاقات

September 27, 2021

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین ریاض فتیانہ سےتحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے نمائندہ وفد نے سیکرٹری جنرل سید شجاعت علی بخاری کی سرکردگی میں ملاقات کی ،وفد میں سینئر قانون دان سید اصغر حسین سبزواری اور ٹی این ایف جے کے مرکزی سیکرٹری تعلقات عامہ سید حسن کاظمی ،ذوالقرنین حیدرجمیل اور ملک جواد اعوان بھی شامل تھے،وفد نے چیئرمین قائمہ کمیٹی کو قانون سازی کے حوالے سے مرکز تشیع کے تحفظات سے آگاہ کیا اور قومی اسمبلی کے منظور کردہ فیملی لاز متنازعہ ترمیمی بل کے بارے میں فقہ جعفریہ کے نقطہ نظر کو واضح کیا،وفد نے میراث سے متعلق ترمیمی بل کے نقائص کی نشاندہی کرتے ہوئے فقہ جعفریہ کے اصولوں کی شرح میں مراجع عظام کے فتوے بھی پیش کئے اور مکتب تشیع کو درپیش مسائل بشمول عزاداری پر ناروا پابندیوں اور قانون کے غیر متوازن ، یک طرفہ اطلاق اور فقہ جعفریہ کے پیروکاروں سے کیے جانیوالے امتیا زی سلوک کے متعلق ڈوزیئربھی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کے حوالے کیا،ریاض فتیانہ نے مسائل کے حل میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔