حکومت نے پانی کا نیا نرخ منظور نہ کیا،14کروڑ کی کمی ہو گی،واسا

September 27, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی ملتان کی جانب سے پنجاب حکومت کو منظوری کیلئے بھیجا جانیوالا مالی سال 2021-22کا واٹر ٹیرف منظور نہ ہونے کے باعث واسا کو رواں سال 14کروڑ روپے کی آمدنی میں کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ واسا ملتان کی جانب ستمبر 2021کا ٹارگٹ ساڑھے پانچ کروڑ مقرر کیا گیا ، لیکن ریکوری ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے رواں ماہ 6کروڑ روپے کی ریکوری متوقع ہے۔