محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کا ایک ہزار نرسیں بھرتی کرنے کا فیصلہ

September 27, 2021

ملتان( سٹاف رپورٹر)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ایک ہزار نرسیں بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ 1000 نرسوں کی بھرتی سے نرسنگ سیکٹر کی کارکردگی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے1000 نرسوں کی بھرتی کے لئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کو ریکوزیشن بھجوا دی ہے۔