دوائی لینے جانے والے میاں بیوی غائب ہو گئے

September 27, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) دوائی لینے جانے والے میاں بیوی غائب ہو گئے۔باقرآبادپلی کارہائشی محمد اسدنے پولیس کو بتایا کہ میرابھائی اجمل اوربھابھی بلقیس گھرسے دوائی لینے کی غرض سے نکلے جو واپس نہ لوٹ سکے بھائی کا موبائل بھی بند جارہاہے،شبہ ہے کہ میرے بھائی اوربھابھی کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا،نیو ملتان پولیس نے شہری کی درخواست پر علاقے میں علاقے میں لگے ہوئے سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے تلاش شروع کردی ہے۔