ملتان: والد نے 14 سالہ بیٹی کے بال کاٹ دیئے

September 27, 2021


ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں مبینہ طور پر تعلیم نہ چھوڑنے پر والد نے 14 سال کی بیٹی کے بال کاٹ دیئے۔

لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ اس کی غیر موجودگی میں سابق شوہر اپنے گھر والوں کے ساتھ آیا اور زبردستی بیٹی کو لے جانے کی کوشش کی۔ لڑکی کے انکار پر بال کاٹ دیئے اور دھمکیاں دیں۔

والد سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔