وزیر خزانہ شوکت ترین سے آئی ایم ایف کے نئے نمائندے ایستھرپریز ریویز کی ملاقات

September 27, 2021

وزیر خزانہ شوکت ترین سے بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے نئے نمائندے ایستھرپریز ریویز نے ملاقات کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ سے ملاقات میں سابق نمائندہ آئی ایم ایف ٹریسا ڈبن بھی موجود تھیں۔

دوران گفتگو وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں غریب طبقے کی حالت بہتر بنا کر پائیدار ترقی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وبا کے دوران شراکت داروں کے ساتھ مل کر معاشی ترقی کو وسعت دینا چاہتے ہیں۔

شوکت ترین نے یہ بھی کہا کہ مشکل وقت میں آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کی مدد قابل ستائش ہے، حکومت پرامید ہے آئی ایم ایف کی طرف سے جائزہ کامیابی سے مکمل ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کم کرنے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے ریونیو وصولیاں بڑھانے کے لیے کثیرالجہتی پالیسی اختیار کی ہے۔