شکر گڑھ: پیپر فنڈ جمع نہ ہونے پر بچی کو اسکول انتظامیہ نے کمرے میں بند کردیا

September 27, 2021

پنجاب کے ضلع نارووال کی تحصیل شکر گڑھ میں ایک شخص نے الزام عائد کیا ہے کہ پیپر فنڈ جمع نہ ہونے پر اس کی بیٹی کو اسکول انتظامیہ نے کمرے میں بند کردیا۔

بچی کے والد کا کہنا ہے کہ اسکول انتظامیہ نے دو بیٹیوں کو جانے دیا، 5 ہزار پیپر فنڈ کی خاطر چھوٹی بیٹی کو کمرے میں بند کیا گیا۔

متاثرہ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے لیے پولیس کو درخواست دے دی۔

دوسری جانب اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ الزامات بے بنیاد ہیں، بچی کو کمرے میں بند نہیں گیا۔

ڈی ایس پی ملک خلیل کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہوگئی، فریقین کو سننے کے بعد مزید کارروائی ہوگی۔