عمران خان جھوٹے دعوے کرنے کے طور پر بے نقاب ہوگئے، مریم اورنگزیب

September 27, 2021

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹے دعوے کرنے کے طور پر بے نقاب ہوگئے۔

مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کے بیان پر ردعمل دے دیا۔

ن لیگی ترجمان نے کہا کہ الحمد اللّٰہ برطانوی عدالتی فیصلے نے شہباز شریف اور فیملی کو بےگناہ ثابت کردیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے شہباز شریف پر کرپشن، منی لانڈرنگ کے تکلیف دہ دعوےکیے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نیشنل کرائم ایجنسی(این سی اے) نے 21 ماہ تک 20 سال کے عرصے کی عالمی تفتیش کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی عوامی عہدیدار کی ایسی عالمی چھان بین نہیں ہوئی، پاکستان کی تاریخ میں کسی عوامی عہدیدار کی ایسی عدالتی تحقیقات نہیں ہوئیں۔

ن لیگی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان جھوٹے دعوے کرنے کے طور پر بے نقاب ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ایماندار عوامی عہدیداروں کی کردار کشی کرنے والے کے طور پر بےنقاب ہوگئے۔