برطانیہ میں این سی اے سے کچھ چھپا نہیں رہ سکتا، راشد اسلم

September 28, 2021

برطانوی عدالت کی طرف سے شہباز شریف کے اثاثے بحال کرنے کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے برطانوی ماہر قانون راشد اسلم نے کہا ہے کہ برطانیہ میں نیشنل کرائم ایجنسی سے کچھ چھپا نہیں رہ سکتا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات چیت کرتے ہوئے راشد اسلم نے کہا کہ شہباز شریف خاندان کو برطانوی عدالت سے کلین چٹ ملنا اور ان کے اثاثوں کا بحال ہونا بہت بڑی بات ہے۔

راشد اسلم کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف اگر چاہیں تو نیشنل کرائم ایجنسی کے خلاف اپنے نقصان کی تلافی کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 21 ماہ کی تحقیقات اور 20 سال کے مالی معاملات کا جائزہ لینے کے بعد برطانوی عدالت نے شہباز شریف اور ان کے خاندان کو منی لانڈرنگ اور مجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات سے بری کردیا۔