سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر عدالت برہم

September 28, 2021

کراچی میں غیر قانونی تعمیرات نہ روکنے پر سندھ ہائیکورٹ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہوتی ہیں تو حکام کے ہونٹ سلے ہوئے اور ہاتھ پاؤں بندھے ہوتے ہیں۔

عدالت کا کہنا ہے کہ جب کیس عدالت پہنچ جاتا ہے تو اتھارٹی والے متحرک ہو جاتے ہیں۔ ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر، انسپکٹر و دیگر حکام ملے ہوئے ہوتے ہیں، اگر ذمہ دار افسران کی معطلی اور برطرفی ہو تو آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔

ہائی کورٹ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے متعلقہ حکام کیخلاف کارروائی کا حکم بھی دے دیا۔