شاہ محمود نے برطانوی حکام کے سامنے بھی مسئلہ کشمیر اٹھا دیا

September 28, 2021

نیویارک میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کئی ملکوں کے وزرائے خارجہ کو کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے متعلق ثبوت پیش کردیے۔

لندن سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جیو نیوز سے خصوصی بات چیت میںبتایا کہ برطانوی حکام سے ملاقات میں بھی مسئلہ کشمیر اٹھایا۔

شاہ محمود قریشی کی آج برطانوی وزیر خارجہ سے بھی ملاقات ہوگی، جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ لندن میں وزیر خارجہ نے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کیا اور کشمیری رہنماؤں سے ملاقات بھی کی۔