کراچی پورٹ کی گہرائی 13فٹ ہوگئی، بڑے جہازوں کی آمد شروع

September 28, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پورٹ ٹرسٹ کے اعلامیہ کے مطابق بھرپور ڈریجنگ کے بعد سے بڑے جہازوں کی کراچی پورٹ آمد شروع ہوگئی اور کراچی پورٹ کی گہرائی 13 فٹ تک ہوگئی ہے،جنوری 2021 سے تو خاص طور پر گہرائی کو برتھوں کی ڈیزائن کے مطابق اور مختلف نوعیت کے کارگو کی ہینڈلنگ کے لئے ڈریجنگ کی گئی ہے۔ اس ڈریجر سے رات میں بھی ڈریجنگ کی گئی ہے جس کے باعث مجموعی طور پر 160 ہزار کیوبک میٹر کی ڈریجنگ، یکم جنوری تا 31 اگست ممکن ہوسکی ہے جس سے کے پی ٹی کو خاطر خواہ بچت ہوئی ہے۔ اسکے باعث برتھ نمبر 1٫4،5 کی گہرائی 11 میٹر، برتھ نمبر 6,7,10,11 کی گہرائی 13 میٹر، برتھ نمبر 20,21 کی گہرائی 10 میٹر اور آئل پیئرز 1,3 کی گہرائی 13 میٹرز کر دی گئی ہے۔