اسلامیہ یونیورسٹی سمیت تعلیمی اداروں میں منشیات کے پھیلاؤ کاخدشہ

September 28, 2021

بہاول پور(نمائندہ جنگ)اسلامیہ یونیورسٹی سمیت تعلیمی اداروں میں ڈرگز نیٹ ورک کے پھیلنے کاخدشہ، اسلامیہ یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈرگ سپلائرز کیخلاف فوری اقدامات اُٹھانے کامطالبہ کر دیا، تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی ذرائع سے معلوم ہواہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ڈویژنل اورڈسٹرکٹ انتظامیہ کو جاری کردہ ایک تحریری مراسلے میں اس بات پر سخت تشویش کااظہارکیاگیاہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ سوسائٹی اورمعاشرے میں ڈرگ سپلائی بڑھ رہی ہے خصوصا بہاولپورڈویژن بھی اس سے متاثرہورہاہے اوراگر اس کیخلاف بروقت اقدامات نہ اُٹھائے گئے تویہ زہر تعلیمی اداروں تک پھیل سکتاہے لہٰذا ڈرگ سپلائرز اوران کی چین کیخلاف فوری اقدامات اُٹھائے جانے انتہائی ضروری ہیں۔ اس سے پہلے کے یہ ڈرگ سپلائرز یونیورسٹی سمیت دیگرتعلیمی اداروں تک اپنے پنجے گاڑیں ان کی چین کو توڑنا اوران کیخلاف بھرپورکارروائی کرنا انتہائی ضروری ہے۔