سندھ بھر کے سرکاری و نجی اسکولوں و کالجوں میں آج تعطیل ہوگی

September 28, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں بسلسہ چہلم حضرت امام حسین ؓمنگل 28ستمبر بمطابق 20 صفر کو سندھ بھر کے سرکاری و نجی اسکولوں و کالجوں میں تعطیل ہوگی ،اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔