مہتمم کی مدرسے میں خاتون سے زیادتی، ویڈیو وائرل ہونے پر مقدمہ درج

September 28, 2021

مظفرگڑھ(نمائندہ جنگ) مدرسے کے مہتمم کی خاتون کیساتھ زیادتی، ویڈیو وائرل ہونے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ جتوئی کی حدود موضع جلو سہو کی بستی آرائیں میں خالد نامی مہتمم مدرسہ پیری مریدی کی آڑ میں خواتین کے جسم پر تعویز لکھتا رہا ، مدرسہ کے اندر خالد کی خاتون کیساتھ زیادتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،جس پر تھانہ جتوئی نے خالد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،ملزم کی تلاش جاری ہے۔