اوکاڑہ، گھریلو ملازمہ سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزم گرفتار

September 28, 2021

اوکاڑہ ،حجرہ شاہ مقیم (نمائندگا جنگ) لاہور میں گھریلو ملازمہ حجرہ شاہ مقیم کے نواحی علاقہ بستی نور الہی ٰکے رہائشی محمد مشتاق کی بیٹی( ا) والدین سے ملنے گائوں جانے کیلئے قلعہ سوندھا سنگھ سٹاپ پر رکشہ میں سوار ہوئی تورکشہ ڈرائیور ذیشان عرف شان اسے نامعلوم جگہ پر لے گیا،جہاں اس کے 2 ساتھی مدثر اور فیض لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرتے رہے، لڑکی کے شور مچانے پر لوگ جمع ہوگئے تو ملزمان فرار ہو گئے، لڑکی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں تینوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تینوں ملزمان ذیشان عرف شان،مدثر اور فیض کو گرفتار کر لیا ۔