اقوام متحدہ جنرل اسمبلی خطاب، عمران خان عالمی رہنماؤں پر بازی لے گئے

September 28, 2021

وزیر اعظم عمران خان کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے خطاب کی ویڈیو مسلسل تیسری بار عالمی رہنماؤں کی تقاریر پر بازی لے گئی۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر اقوام متحدہ کے یوٹیوب چینل پر سب سے زیادہ دیکھی گئی ہے، یہ مسلسل تیسرا سال ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں تقریر سب سے زیادہ دیکھی گئی۔

25 ستمبر کو عمران خان کے خطاب کی ویڈیو اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر شیئر کی گئی جسے اب تک دیکھنے والوں کی تعداد 7 لاکھ 69 ہزار سے زائد ہے۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں عالمی رہنماؤں کی تقاریر یوٹیوب پر نشر کی گئیں، جن کو دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے دیکھا اور سنا۔

اقوام متحدہ کے یوٹیوب چینل پر امریکی صدر جوبائیڈن، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، نیوزی لینڈ، چین، برطانیہ، قطر اور بنگلا دیش سمیت دیگر سربراہان مملکت کی ویڈیو شیئر کی گئیں۔

وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو مسلسل تیسرے سال بھی زیادہ لوگوں نے دیکھا، اس حساب سے وزیراعظم عمران خان نے ویورشپ میں بڑے عالمی رہنماؤں کوپیچھے چھوڑ دیا۔

اقوام متحدہ آفیشل چینل پر عمران خان کی شیئر ہونے والی تقریر سب سے زیادہ دیکھی اور سنی جانے والی تقریر بن گئی۔

امریکی صدر جوبائیڈن ،بھارتی وزیراعظم مودی ، چین، برطانیہ، سعودی عرب،قطر، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش ، جرمنی، فرانس، روس، ملائشیا، آسٹریلیا کے سربراہان کی ویورشپ عمران خان سے بہت پیچھے رہ گئی۔

مودی کی تقریر پر تین لاکھ 65 ہزار، جوبائیڈن کی تقریر پر اب تک ایک لاکھ 17 ہزار ویوز آئے، اسی طرح اسرائیل کے صدر کی تقریر کو اب تک 31 ہزار افراد نے دیکھا۔