کراچی: آج بھی گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

September 28, 2021


محکمۂ موسمیات کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج بھی وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آج دوپہر کے بعد ایک بار پھر تھنڈر سیلز بن سکتے ہیں۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ ان تھنڈر سیلز کے باعث کراچی میں کہیں تیز اور کہیں موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی کا موجودہ درجۂ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہر میں زیادہ سے زیادہ سے درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں شمال مغرب کی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے۔