عمر شریف کی طبیعت میں معمولی بہتری آئی ہے، جواد عمر

September 28, 2021

ملک کے معروف لیجنڈری کامیڈین اور اداکار عمر شریف کے بیٹے جواد عمر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کے مقابلے میں والد کی طبیعت میں معمولی بہتری آئی ہے، بیرونِ ملک سفر سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔

جواد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی ٹیم والد کا معائنہ کر رہی ہے، گزشتہ روز بلڈ پریشر بڑھ جانے پر ان کی حالت آؤٹ آف کنٹرول ہو گئی تھی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ڈاکٹروں نے عمر شریف کو 24 گھنٹے آبزرویشن میں رکھنے کے لیے کہا تھا۔