غنیٰ علی نے اپنے ماں بننے سے متعلق مداح کی غلط فہمی دور کر دی

September 28, 2021

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل غنیٰ علی نے اپنے آنے والے ننھے مہمان سے متعلق پھیلی غلط فہمیوں اور افواہوں پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے جواب دیا ہے۔

گزشتہ روز غنیٰ علی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ بہت جَلد اپنے پہلے بچے کو خوش آمدید کہنے والی ہیں، انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ نئی تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری انسٹا گرام پر سنائی تھی۔


غنیٰ علی کی اِن تصویروں پر کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ’غنیٰ علی کی شادی رواں سال مئی میں ہوئی ہے، اتنی جَلدی وہ کیسے ماں بننے والی ہیں۔‘

جس پر غنیٰ علی نے اپنی پوسٹ کے کمنٹ باکس اور ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ’اُن کی شای رواں سال فروری میں ہو گئی تھی، انہوں نے اپنی شادی کا اعلان مئی میں کیا تھا۔‘


غنیٰ علی کا اپنی ویڈیو پیغام میں انٹرنیٹ صارفین سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اگر آپ کو کسی چیز سے مسئلہ ہے یا کچھ پسند نہ آئے تو براہ مہربانی آگے بڑھ جایا کریں، ضروری نہیں ہے کہ ہر بات پر تبصرہ کریں۔‘