شرمیلا فاروقی بھی مریم نواز کے ’اسٹائل‘ کی معترف

September 28, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی بھی مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے پارٹی اجلاس میں شرکت کے دوران زیب تن خوبصورت لباس سے متاثر دکھائی دے رہی ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کی حالیہ ایک تصویر شیئر کی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ بھی اُن کی شخصیت سے متاثر ہیں۔

شرمیلا فاروقی نے مریم نواز کے لباس جیسے ہی جوتوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آرہا کہ پہلے کپڑے آئے ہوں گے یا جوتے۔

رہنما پی پی نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ جو بھی ہو لیکن یہ ہے بہت متاثر کُن۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’سواگ‘ کا اضافہ بھی کیا۔

اس سے قبل جنید صفدر کی وائرل گلوکاری کی ویڈیو پر بھی ردعمل دیتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے انہیں ’اسٹار‘ قرار دیا تھا۔