ایس او پیز کی خلاف ورزی، 31گرفتار

September 29, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے منگل کو شہر کے مختلف علا قوں میں چیکنگ کے دوران کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی اور گراں فروشی کے مرتکب 31 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ 8 دکانیں اور ایک ریسٹورنٹ سیل کر دئیے گئے۔خلاف ورزی کے مرتکب افراد سے مجموعی طور پر 69 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا ۔