استاد کی اہمیت

October 02, 2021

چند مشہور شخصیات کے وہ الفاظ جس میں انہوں نے استاد کی اہمیت کو سراہا ہے۔

’اگر تم بادشاہ ہو تب بھی اپنے والد اور استاد کی تعظیم کے لئے کھڑے ہو جائو‘‘۔ (حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ )

’’جو استاد بچوں کو اچھی طرح تعلیم دیتے ہیں، وہ والدین سے زیادہ عزت کے لائق ہوتے ہیں کیونکہ والدین نے صرف زندگی دی لیکن اس زندگی کو گزارنے کا فن استاد نے دیا‘‘۔( ارسطو )

’’جو استاد واقعی عقلمند ہے وہ آپ کو اپنی حکمت کے گھر میں داخل ہونے کے لئے نہیں کہتا بلکہ آپ کو اپنے ذہن کی دہلیز پر لے جاتا ہے۔‘‘(خلیل جبران )

’’تخلیقی اظہار اور علم میں خوشی بیدار کرنا استاد کا اعلیٰ ترین فن ہے‘‘۔ (البرٹ آئن اسٹائن )

’’اچھے اساتذہ جانتے ہیں کہ طلباء میں بہترین کو کیسے سامنے لایاجائے‘‘۔ (چارلس کورالٹ)

’’ایک اچھا استاد ایک شمع کی مانند ہوتا ہے جو خود کو دوسروں کے راستے میں روشن کرنے کے لئے استعمال کرتا ہۓ‘‘۔(مصطفیٰ کمال اتاترک)

’’میں زندہ رہنے کے لئے اپنے والد کا مقروض ہوں لیکن بہترین زندگی بسر کرنے کے لئے اپنے استاد کا مقروض ہوں۔‘‘(سکندر اعظم )