کراچی: برتھ پر لگے جہازوں کو انجن آن رکھنے کا حکم، کے پی ٹی حکام

September 30, 2021

کراچی میں طوفانی بارش اور تیز ہوا کے سبب بندرگاہوں پر حفاظتی اقدامات شروع کردیے گئے، برتھ پر لگے جہازوں کو انجن آن رکھنے کا حکم دے دیا گیا۔

کے پی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ ہوا کی صورت میں جہازوں کو برتھ پر دہرے رسوں سے باندھا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بہت تیز ہواؤں کی صورت میں برتھ پر لگےجہاز پورٹ سے نکال دیےجائیں گے۔